Conocarpus Farming in Problematic Soils کونوکارپس کی کلراٹھی زمینوں میں کاشت

This image has an empty alt attribute; its file name is 683112aae2768dcfa237468d33eb66c0.jpg

(زرعی ماہر) تحریر: نعمان سیال

کشتکار بھائیو دنیا میں %7 زمین کلراٹھی ہے 120 ملین ٹن نمکیات نہری پانی اور زمین کے کڑوے پانی سے زمینوں میں نمک داخل ہوتا ہے ۔ سندھ کی %50 زمین کلراٹھی ، سیلاب زد اور کڑوا پانی والی ہیں ۔ زمینیں آباد نہ ہونا کی وجہ سے کلر زدہ ہو گئی ہیں ۔جن زمینوں میں کیکر اور سفیدہ نہیں ہوتا ان زمینوں میں ہم کونو کارپس کے پودے لگا کر آمدنی حاصل کر سکتے ہیں ۔ کونو کارپس شمالی امریکا ( فلوریڈا ) کا پودا ہے۔ اس پودے کی دو اقسام ہیں (گرین) اور (سلور) ۔کراچی کے شہر میں 22 لاکھ پودے اتھوپیا سے منگوا کر لگوائے گیے تھے ۔کونو کارپس کا پودا 3 سے 20 میٹر تک لمبائی اور 3 میٹر تک چوڑائی کرتا ہے اس پودے کی بڑھوتری بہت تیز ہے ۔کونو کارپس کے پودے میں پانی کو جذب کرنے کی صالحیت زیادہ ہے اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی بھی برداشت کر سکتا ہے۔ اس پودے کا روٹ سسٹم بہت مضبوط ہے ۔یہ پودا کڑوے نمکین پانی پر بھی نشونما پاتا ہے ۔اس پودے کو شربت کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔

نرسری کی تیاری
کونو کارپس کا پودا نرم کٹنگ سے تیار ہوتا ہے ۔ اس کے 6 سے 7 انچ کی کٹنگ کاٹ کر پلاسٹک کی تهیلی میں لگا کر اچھی طرح پانی لگائیں اور اسے پلاسٹک کی تهیلی سے دهانپ دیں ۔ 35 سے 40 دن کے دوران اپ کے پودے تیار ہو جائیں گے ۔پھر اوپر والی تهیلی ہٹا کر اس کو پانی لگائیں اور 50 سے 60 دن کے دوران پودے کاشت کے قابل ہو جائیں گے ۔

زمین کی تیاری
زمین کی مکمل تیاری سے پہلے 2 گوبل حل دے کر اس میں (جپسم یا سلفیورک ایسڈ ) زمین میں استعمال کریں اور پانی لگا دیں ۔پھر وتر کے بعد زمین کو اچھی طرح تیار کر کے چار چار فٹ کی نالیان بنا لیں ۔

کاشت کا طریقہ
کونو کارپس کے پودوں سے پودوں کا فاصلہ 4فٹ ہو اور قطار سے قطار کا فاصلہ بھی 4 ٖفٹ ہونا چاہیے کھڈے مشین یا کدال سے بھی لگا سکتے ہیں۔ ایک ایکڑ میں پودوں کی تعداد کم سے کم 2500 سے 2700 ہونی چاہیے

آبپاشی
کونو کارپس کے پودے کو پانی کم چاہیے ہوتا ہے ۔ شروع کے دنوں میں اس کو پانی کے ضرورت پڑتی ہے اس کے بعد یہ پودا اپنا پانی زمین سے جذب کر لیتا ہے ۔اس کو جب پانی وافر ہو تو 2 سے 3 ماہ بعد پانی لگا دیں ۔

ٹریمنگ اور کٹائی
کونو کارپس کا پودا تو اونچائی میں سیدھا جاتا ہے پر سائیڈوں والی شاخیں سال میں دو بار کاٹنی چاہیے تا کہ پودے کا تنا موٹا ہو سکے ۔ یہ پودا 2 سے 3 سال میں تیار ہو جاتا ہے ۔اس پودے کو لکڑی جلانے میں بھی استعمال کرتے ہیں پر اس کا سب سے زیادہ استعمال (چیپ بورڈ ) گتا بنانے میں ہوتا ہے ۔

یہ معلومات بھلائی کی نیت سے دی جارہی ہیں تاہم ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
Hello 👋
Can we assist you?