A Complete Guide of Ratooning of Sugarcane Crop گنے کے کاشتکار برائے مونڈھی فصل

Introduction of sugarcane crop گنے کی فصل کا تعارف


گنا دنیا کے 150 ممالک مین کاشت کیا جاتا ہے.جن مین برازیل پہلے ، فلپائین دوسرے ،انڈیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے. ایگریکلچر کی %3.1 گروتھ مین سے %0.6 گنے کا حصہ ہے۔
گنے کے کاشتکار بھائی نئی فصل پر تو ٹھیک توجہ دیتے ہیں لہٰذا مونڈھی فصل پر کم توجہ کے اثرات سے اوسط پیداوار پر بہت منفی اثر ہوتا ہے. لہذا کاشتکار بھائی مونڈھی فصل پر توجہ دیں۔

Ratooning of sugarcane crop مونڈھی فصل کے رکھنے کا وقت

پہلی بات اگر کاشتکار بھائی نئی فصل میں سے مونڈھی فصل رکھنا چاہتے ہیں تو اس کی کٹائی اگست اور ستمبر مین بیج کے لیئے کر لیں یا پھر 15 جنوری کے بعد کٹائی کی جائے۔

Mulching of sugarcane crop گنے کی فصل میں ملچنگ

کٹائی کے بعد کھوری کو زمین میں ملچ کر دیں جس سے زمین کی زرخیزی پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ یا کھوری کو زمین کے اوپر اچھی طرح پھیلا دیں جس سے زمین کی نمی بھڑ جائے گی اور پانی کا استعمال بھی پہلے کی سنبت کم ہوگا۔

Cleaning of sugarcane cropگنے کی فصل کے اندر صفائی

فصل کے اندر جو کٹائی تین سے چار انچ اوپر کی ہوئی ہو اوسے کسی تیز دھار کلہاڑی یا کسی اور چیز کے ساتھ کاٹ کر باہر پھینکا جائے تا کے مونڈی فصل کا اگاؤ اچھا ہو سکے۔

Replanting پودوں کے ناغے بھرنا

کاشت چاہے چوٹھی ،بڑی نالیوں پر ہو جہاں اگاؤ کم ہوا ہے یا نہیں ہوا وہاں پر ناغہ لازمی بھریں اور پودوں کی تعداد پوری کریں ۔جو کے ہمارے کسان عام طور پرنہیں بھرتے ۔اور اس سے مونڈھی فصل میں کم پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

Fertilizer plan for sugarcane crop گنے میں کھادوں کا استعمال

گنے کی مونڈھی فصل کو متناسب کھاد نہ ملنے کی وجہ سے پیداوار میں کمی آتی ہے. کاشتکار کو چاہئے کہ گنے کی مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت %25 کھاد ذیادہ دیں.مونڈھی فصل کے لئے 60 کلو فاسفورس، 60 کلو پوٹاش اور 125 سے 135 کلو نائٹروجن تک کھاد دینا لازمی ہے۔

Pest of sugarcane crop کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ موندھی فصل پر

مونڈھی فصل میں بورر، سفید مکھی ، بلیک بگ ، گھوڑا مکھی اور میلی بگ کا حملہ بہت زیادہ ہوتا ہے اس کے لئے مناسب زہر پاشی کا استعمال ضروری ہے۔


تحریر
نعمان سیال

اس معلومات کا اشتراک آگاہی کے لئے کیا جارہاہے تاہم ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
Hello 👋
Can we assist you?