What is chicken manure? چکن مینور کیا ہے؟
چکن مینور سے مراد پولٹری فارم میں مرغی کا کیے جانے والا فضلاء ہے۔
Ingredients of compost and importance of chicken manure کمپوسٹ کے اجزاء اور چکن مینور کی اہمیت
چکن مینور میں نائٹروجن کی اچھی مقدار کی موجودگی کی وجہ سے اس کا مشروم کمپوسٹ بنانے میں وسیع استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مشروم کمپوسٹ بنانے کا اہم اجزاء میں سے ہے اور اچھی کوالٹی کی کمپوسٹ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اچھی مقدار میں نائٹروجن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ اپنے متبادل جیسے کے گھوڑے کی مینور کے مقابلے میں کم قیمت اور تقریبا پاکستان کے ہر علاقے میں باآسانی دستیاب ہیں۔ لہذا چکن مینور کے معیار کو اعلی کوالٹی اور مستقل رکھنا ضروری ہے۔ اپنے بٹن مشروم کمپوسٹ کے لئے چکن منیور خریدیے وقت درج ذیل باتوں کا دھیان رکھیں۔
Selection standard of chicken manure for mushrooms cultivation مشروم کی کاشت کے لئے چکن مینور کے انتخاب کا معیار
ہمیشہ برائلر مرغی کی مینور کا استعمال کریں ، لیئر(انڈے دینے والی مرغی) کی مینور کے استعمال سے پرہیز کریں۔
عام طور پر پولٹری فارم میں چاول کا چھلکا یا لکڑی کے برادہ کی تہہ فرش پر بچھائ ہوتی ہے، ان کے ساتھ مینور مکس ہوتا ہے۔ ترجیحی طور پر چاول کے چھلکے والی بہتر ہوتی ہے
نائٹروجن کی مقدار 2.5٪ -3٪ ہونا چاہئے۔
برڈ کی عمر 35 دن سے زیادہ ہونی چاہئے ، ترجیحا 40 دن۔ بعض اوقات منڈی میں اچھے ریٹ یا مرغی کے فارم میں کسی بیماری کے سبب برڈ کو معمول سے پہلے یا بعد میں ذبح کرنے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔
مینور مٹی سے پاک ہونا چاہئے، مٹی کے شامل ہونے سے مولڈ کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
Recommended humidity and storage of chicken manure چکن مینور کی نمی اور حفاظت کا طریقہ
نمی کا مواد 20٪ سے کم ہونا چاہیے۔ کھاد خشک ہو ، بارش اور پانی سے پاک ہو۔
کبھی بھی سٹور کی ہوئی چکن مینورنہ خریدہں، ہمیشہ فارم سے تازہ نکلی ہوئی استعمال کی جائے۔
چکن مینور کا کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ لیباٹری سے تجزیہ کرایا جا سکتا ہے۔ آپ اس میں موجود نائٹروجن کی مقدار کو چیک کر سکتے ہیں۔ کم نائٹروجن کی صورت میں آپ اس کو خود سے جانچ نہیں سکتے۔ اس کے لئے ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔ نائٹروجن کی مقدار کمپوسٹ کی کوالٹی پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہے۔
مینور کوہمیشہ خشک مکس کریں ، مکس کرنے سے پہلے اسے گیلا نہ کریں
Use of poultry manure in compost preparation پولٹری مینور کا کمپوسٹ کی تیاری میں استعمال
کمپوسٹ کی تیاری کے دوران چکن مینور کو بھوسہ کے ساتھ اچھے طریقے سے سے مکس کیا جائے۔ اگر اس کو اچھے طریقے سے مکس نہ کیا جائے تو کمپوزٹ میں گانٹھیں بننے کی وجہ سے کوالٹی متاثر ہوگی۔
کمپوزٹ میں کم نائٹروجن کی وجہ سے پیداوار اور مشروم کی کوالٹی شدید متاثر ہوگی۔
بچی ہوئی چکن مینور کو کسی شیڈ کے نیچے پانی اور نمی سے محفوظ کر کے اسٹور کیا جا سکتا ہے۔اس کو تقریبا تین ماہ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر اس کو بارش یا پانی لگ جائے تو اس کا ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔
(مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ لاگو ہے)چکن مینور کی اوسط قیمت 3000-5000 پاکستانی روپیہ فی ٹن ہے۔
تحریر
انیس مرتضیٰ
مشروم ٹیک
اس معلومات کا اشتراک آگاہی کے لئے کیا جا رہا ہے۔ تاہم ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔