A Complete Guide of Importance, Standard and Quality of Chicken Manure in Button Mushrooms Farming in Urdu Language بٹن مشروم کمپوسٹ میں چکن مینور کی اہمیت، معیار اور استعمال۔

What is chicken manure? چکن مینور کیا ہے؟


چکن مینور سے مراد پولٹری فارم میں مرغی کا کیے جانے والا فضلاء ہے۔

Ingredients of compost and importance of chicken manure کمپوسٹ کے اجزاء اور چکن مینور کی اہمیت


چکن مینور میں نائٹروجن کی اچھی مقدار کی موجودگی کی وجہ سے اس کا مشروم کمپوسٹ بنانے میں وسیع استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مشروم کمپوسٹ بنانے کا اہم اجزاء میں سے ہے اور اچھی کوالٹی کی کمپوسٹ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اچھی مقدار میں نائٹروجن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ اپنے متبادل جیسے کے گھوڑے کی مینور کے مقابلے میں کم قیمت اور تقریبا پاکستان کے ہر علاقے میں باآسانی دستیاب ہیں۔ لہذا چکن مینور کے معیار کو اعلی کوالٹی اور مستقل رکھنا ضروری ہے۔ اپنے بٹن مشروم کمپوسٹ کے لئے چکن منیور خریدیے وقت درج ذیل باتوں کا دھیان رکھیں۔


ہمیشہ برائلر مرغی کی مینور کا استعمال کریں ، لیئر(انڈے دینے والی مرغی) کی مینور کے استعمال سے پرہیز کریں۔

عام طور پر پولٹری فارم میں چاول کا چھلکا یا لکڑی کے برادہ کی تہہ فرش پر بچھائ ہوتی ہے، ان کے ساتھ مینور مکس ہوتا ہے۔ ترجیحی طور پر چاول کے چھلکے والی بہتر ہوتی ہے

نائٹروجن کی مقدار 2.5٪ -3٪ ہونا چاہئے۔

برڈ کی عمر 35 دن سے زیادہ ہونی چاہئے ، ترجیحا 40 دن۔ بعض اوقات منڈی میں اچھے ریٹ یا مرغی کے فارم میں کسی بیماری کے سبب برڈ کو معمول سے پہلے یا بعد میں ذبح کرنے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔

مینور مٹی سے پاک ہونا چاہئے، مٹی کے شامل ہونے سے مولڈ کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

Recommended humidity and storage of chicken manure چکن مینور کی نمی اور حفاظت کا طریقہ


نمی کا مواد 20٪ سے کم ہونا چاہیے۔ کھاد خشک ہو ، بارش اور پانی سے پاک ہو۔
کبھی بھی سٹور کی ہوئی چکن مینورنہ خریدہں، ہمیشہ فارم سے تازہ نکلی ہوئی استعمال کی جائے۔

چکن مینور کا کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ لیباٹری سے تجزیہ کرایا جا سکتا ہے۔ آپ اس میں موجود نائٹروجن کی مقدار کو چیک کر سکتے ہیں۔ کم نائٹروجن کی صورت میں آپ اس کو خود سے جانچ نہیں سکتے۔ اس کے لئے ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔ نائٹروجن کی مقدار کمپوسٹ کی کوالٹی پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہے۔

مینور کوہمیشہ خشک مکس کریں ، مکس کرنے سے پہلے اسے گیلا نہ کریں

Use of poultry manure in compost preparation پولٹری مینور کا کمپوسٹ کی تیاری میں استعمال

تحریر
انیس مرتضیٰ
مشروم ٹیک

اس معلومات کا اشتراک آگاہی کے لئے کیا جا رہا ہے۔ تاہم ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
Hi! How can we assist you?
سلام! ہم آپکے تعاون کے لئے موجود ہیں