نیپئر گھاس / ہاتھی گھاس / یوگانڈا گھاس کی کاشت برائی ڈیری فارمنگ اور لائیوسٹاک فارمنگ ۔۔
ہمارے ہاں موسمی چاراجات کاشت کئے جاتے ہیں جن میں ( مکی ، جوار ،باجرہ، جنتر ، برسیم ) وغیرہ شامل ہیں ۔ موسم گرما کے چارے ختم ہونے اور موسم سرما کے چارے آنے میں 45 سے 60 دن کا وقفہ ہو جاتا ہے اسی طرح موسم سرما کے چارے ختم ہونے اور موسم گرما کے چارے تیار ہونے میں بھی اتنا ہی وقت درکار ہوتا ہے ۔ پورے سال میں 3 سے 4 مہینوں میں سبز چارے کی قلت رہتی ہے۔ اس وقت جانوروں کو متوازن غذا نہیں مل پاتی اور کسان بھائی کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سدا بہار نیپئر گھاس بطور چارہ گاۓ ،بھینس ،گھوڑا ،اونٹ وغیرہ کے لئے موزوں ہے ۔اسی لئے کسان بھائیوں کو نیپئر گھاس لگانا کا مشورہ دوں گا ۔
Introduction of Napier Grass نیپئر گھاس کا تعارفتعارف
کاشتکار بھائیو اس گھاس کا آبائی ملک افریقہ ہے اور اس کی کاشت کی شروعات امریکا ( فلوریڈا ) میں 1915 میں شروع ہوئی ۔اس گھاس کی 100 سے زیادہ اقسام ہیں ۔ کچھ اناج مہیا کرتی ہیں کچھ جانوروں کے لیا چارہ مہیا کرتی ہیں ۔ نیپر گھاس سالانہ چارہ جات میں لگنے والا گھاس ہے جس طرح ( روڑھ گھاس ، ماٹ گھاس ، کلر گھاس ) وغیرہ ہیں ۔اس گھاس کا قد 15فٹ تک لمبا ہوتا ہے اس کے پتے نرم اور لمبے ہوتے ہیں ۔ نیپئر گھاس گنے کی فصل کے طرح کا گھاس ہے۔ اس چارے میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی برداشت کرنے کی صالحیت ہے۔ نیپئر گھاس 8 سے 10 سال تک چل سکتا ہے ۔ پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں ( ملیر ، گڈاپ ، دھابیجی ،گھارو اور ساکرو میں اس کی کاشت ہو رہی ہے ۔ اس چارے میں %20 خشک مادہ اور %9 کروڈ پروٹین حاصل ہو سکتی ہے ۔
Suitable Soil and Land Preparation for Napier Grass نیپئر گھاس کے لئے موذوں زمین اور اسکی تیاری
نیپئر گھاس کے لیے اچھی اور نرم زمین کا انتخاب کریں اور زمین کی اثاثیت 4.5 سے 8.5 تک ہونی چاہئے۔ ایسی زمین میں گھاس کی پیداوار اچھی ہوتی ہے۔ زمین کی تیاری کے وقت اچھی طرح سے حل دے کر نالیان بنا لیں ۔ نالیان کپاس والے حل سے بنائیں ۔
Seed Rate for Napier Grass نیپئر گھاس کے لئے شرح بیج
نیپئر گھاس کے لیئے صحت مند بیج کا انتخاب کریں۔ گھاس کو کاشت کرنے کے لیے بیج اور قلمیں دونوں استعمال ہوتے ہیں ۔ قلمیں پکے ہوئے گھاس سے کاٹی جائیں۔ ہر قلم میں 2 سے 3 آنکھیں ہونا ضروری ہے۔ایک ایکڑ میں 8000 سے 10000 قلمیں لگتی ہیں
Cultivation Time and Cultivation Method of Napier Grass نیپئر گھاس کی کاشت کا وقت
نیپئر گھاس کی کاشت کا وقت فروری سے اکتوبر تک ہے ۔ تیار کردہ زمین میں جو نالیان بنائی ہیں خشک حالت میں زمنین میں دبا دیں اور پھر پانی لگائیں ۔ قلم کو زمین میں ایک آنکھ دبائیں اور 1 سے 2 آنکھ باہر رکھیں ۔ پودے سے پودے کا فاصلہ 1 سے 1.5 فٹ تک رکھیں ۔
Irrigation plan for Napier Grass نیپئر گھاس کی آبپاشی
نیپئر گھاس کو پانی گرمی کے موسم میں ہر 15 دن بعد دینا چاہیے اور سردی کے موسم میں 21 دن بعد دینا چاہیے۔
Fertilizer Plan for Napier Grass نیپئر گھاس کے لئے کھاد
اس فصل کو کھاد شروعات میں فاسفورس کی ضرورت ہوتے ہے 1 سے 1.5 بیگ زورآور استعمال کریں اور پھر پہلی یوریا کی بعد ہر کٹائی پر اس کو یوریا کا 1 سے 1.5 بیگ استعمال کریں ۔3 سے 4 کٹائیوں کے بعد فاسفورس کا استعمال کریں
Pest and Diseases of Napier Grass نیپئر گھاس کے کیڑے اور بیماریاں
اس فصل پر کیڑے اور بیماریوں کا حملہ مشاہدے میں نہیں آیا ۔
Cleaning of Napier Grass Field نیپئر گھاس کھیت کی صفائی
ہر کٹائی کے بعد فصل میں سے اچھی طرح سے خشک پتے نکال کر فصل کو صاف کر لیا جائے تہ کے اگنے والا دوسرا لوب اچھی طرح سے اگاؤ کرسکے ۔
Harvesting of Napier Grass نیپئر گھاس کی برداشت
کٹائی
نیپئر گھاس کی کٹائی ہر 45 سے 90 دن کے دوران ہوتے ہے۔ اور اس فصل سے ہم 5 سے 6 کٹائیان حاصل کر سکتے ہیں ہر کٹائی کی پیداوار 400 من سے 600 من تک حاصل کر سکتے ہیں ۔ شکریہ
تحریر : نعمان سیال (زرعی ماہر)
یہ معلومات آگاہی کے لئے دی جارہی ہے۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں