Introduction to Kallar Grass کلر گھاس کا تعارف
کلر گھاس / سالٹ گھاس بطور چارہ برائے غیر آباد ،کلراٹھی اور سیلابی زمین میں
پاکستان میں 6.28 ملین ہیکٹر زمینیں کلر سے متاثر ہیں۔ سندھ میں %50 زمینیں کلراٹھی،غیر آباد اور سیلاب زدہ ہیں۔ کچھ ایسے بھی گھاس ہیں جو بہت کارآمد ہیں۔ نمکیات والی زمینوں کے لیے اور جانوروں کی غذایت کو پورا کرنے کے لیے ۔ ان زمینوں میں کلر گھاس لگا کر ہم اپنی زمینوں کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں اور جانوروں کو چارہ بھی مہیا کر سکتے ہیں ۔کلر گھاس 15 سے 22 ای سی والی زمینوں میں بھی کاشت ہو سکتا ہے۔
کلر گھاس کے پودوں کی لمبائی 1 سے 1.5 میٹر تک ہوتی ہے۔ کلر گھاس زمین میں نائٹروجن فکسنگ کا بھی کم کرتا ہے ۔اس گھاس سے ہماری زمینوں میں بہتری(زرخیزی) اور بحالی ہو سکتی ہے۔ کلر گھاس بکریوں ، بھیڑوں اور بڑے جانوروں کے لیے موزوں ہے۔ اس گھاس میں نمکیات کے اجزاء موجود ہیں جو جانوروں کے ہاضمے کے نظام میں بھی مدد مہیا کرتے ہیں اور ہمیں جانوروں کو اضافی نمک دینے کی ضرورت نہیں رہتی۔
سعودی عرب میں کلر گھاس کی آبپاشی کے لئے 3000 سے 12000 پی پی ایم کا پانی استعمال کیا جاتا ہے ۔اتنا زیادہ کڑوے پانی پر بھی اس فصل کی کاشت ممکن ہے ۔گھاس کو لگانے کا طریقہ، زمین اور اس کی تیاری ، آبپاشی ،بیج اور کٹائی مندرجہ ذیل ہیں۔
Suitable Soil and Land Preparation for Kallar Grass کلر گھاس کے لئے زمین کی تیاری
کلر گھاس کلراٹھی ، غیر آباد اور سیلاب والی زمینوں کے لیے موزوں ہے ۔ 8.5 اثاثیت والی زمینوں میں بھی اس کے کاشت ہو سکتی ہے ۔زمین کی تیاری کے لیے 2 حل گوبل چلا کر زمین کو اچھی طرح لیول کر لیں ور کلٹیویٹر حل چلا کر بنا نکال لیں۔
Seed Rate for Kallar Grass کلر گھاس کے لئے شرح بیج
کلر گھاس کا بیج دستیاب ہونا بہت مشکل ہے اس کا بیج بہت باریک اور چھوٹا ہوتا ہے اس کو قلموں اورجڑوں کے ذریعہ کاشت کیا جا سکتا ہے۔ کلر گھاس کو فروری سے اکتوبر تک کاشت کر سکتے ہیں لیکن اس کا سب سے بہترین کاشت کا وقت بارشوں کے موسم میں ہوتا ہے ۔ کلر گھاس کو لگانے کے لئے 4 ماہ کی کھڑی فصل میں سے گھاس کو کاٹ کر اس کے 6 انچ سے 1 فٹ کی قلمیں بنا لیں اور زمین میں پانی لگا کر 6 انچ کے فاصلے پر لگائیں ۔
Irrigation plan for Kallar Grass کلر گھاس کی آبپاشی
کلر گھاس کو دوسری فصلوں کی طرح پانی کے ضرورت ہوتی ہے۔ گرمی کے موسم میں مہینہ میں 2 پانی اور سردی کے موسم میں 1 پانی درکار ہوتا ہے ۔
ٖFertilizer Plan for Kallar Grass کلر گھاس کے لئے کھادیں
کلر گھاس کو پہلے 3 سے 4 ماہ کھاد کی ضرورت نہیں پڑتی اور اس کے بعد ہر پانی پر آدھی بوری یوریا یا ایک بوری امونیم نائٹریٹ کی دینی چاہئے اور سال میں 1 سے 2 بوری زورآور یا 3 سے 4 بوری سنگل سپر فاسفیٹ استعمال کرنی ہونگی ۔
Harvesting of Kallar Grass کلر گھاس کی برداشت
کلر گھاس کی کٹائی 70 سے 90 دن بعد ہوتی ہے اور ہر کٹائی کا اوسط وزن 5 سے 10 ٹن حاصل ہوتی ہے .سال میں 4 سے 5 کٹائیاں حاصل ہو سکتی ہیں ۔۔
تحریر: نعمان سیال (زرعی ماہر)
یہ معلومات اگاہی کے لئے دی گیئ ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں
Sir, please guide from where we can get Kallar Grass cuttings. We need for 10 acers.
Thanks