About Wheat Rust Attack !گندم پر رسٹ/رتی کے بارے ضروری اعلان

زرعی تحقیقاتی ادارہ بہاولپور کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ آج کل موسم رسٹ/رتی کے پھیلنے کیلئے موذوں نہیں ہے۔ اگر کہیں پر رسٹ/رتی نظر آئے تو صرف اسی جگہ پر سپرے کریں، پورے کھیت پر سپرے نا کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کسانوں کو رسٹ سے ڈرا کر حفاظتی سپرے کے نام پر فنجی سائیڈز سپرے کرائ جا رہی ہیں جو کہ کسانوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔

سیکریٹری زراعت جنوبی پنجاب، جناب ثاقب علی عطیل نے تمام زراعت آفیسرز اور فیلڈ سٹاف کو خبردار کیا ہے کہ جو بھی زرعی توسیعی کارکن کسانوں کو رسٹ کے خلاف حفاظتی سپرے کا مشورہ دیتے ہوئے یا سپرے کرواتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گندم کے تمام کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ کسی کے جھانسے میں نہ آئیں۔ اپنی فصل پر نگاہ رکھیں۔ جس حصے میں رسٹ/رتی کا حملہ ہو صرف اسی حصے پر سپرے کریں۔
اپنا پیسہ، وقت اور مشقت تینوں بچائیں۔ بہت شکریہ

محمد حیات بیگ
زراعت آفیسر(توسیع)

یہ معلومات بھلائی کی نیت سے دی جارہی ہے تاہم ادارے یا اسکے کسی فرد کا متفق ہونا ضروری نہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
Hello 👋
Can we assist you?