پنجاب کیلئےآم کا سالانہ شیڈول

1.جنوری :
ڈارمینسی پیریڈ, سونے کا وقت(کچھ نھی دینا, نہ کھاد, نہ پانی, نہ اسپرے) مگر سردی میں کورا پڑنے کا خطرہ ھو تو مٹھا مٹھا(ھلکا سا)پانی لگانا ھے
2.فروری :
پھول نکلنے کا وقت(زمین خشک رکھیں, روٹاویٹر چلا رکھیں باغ میں تاکہ پھول زیادہ نکلیں) نئے پودے لگانے کا موسم شروع ھے اور پیوند کرنے کا موسم شروع ھے. پوٹاشیم نائٹریٹ کا اسپرے کریں.
3.مارچ:
پھول نکل رھے ھیں, حفاظتی اسپرے کریں, (فنجی سائیڈ اور امیڈا کلو پرڈ) نئے پودے لگانا مکمل کر لیں, پیوند کرنا مکمل کر لیں
4.اپریل:
بٹور(پھول جو گچھے بن جاتے ھیں) کو ایک فٹ ٹہنی سمیت کاٹ دیں اور10 اپریل کو مٹر جتنا پھل ھونے پر پوٹاش کھاد (ایس۔او۔پی) پانی میں حل پذیر (کلورائیڈ فری ھو)+کین(گوارا)کھاد ڈالیں اور پانی دیں, دس دن کے وقفہ سے کا اسپرے کریں
5.مئی:
صرف وتر آنے پر پانی دیں
6.جون:
دسہری,لنگڑا,مالدا ,تیار ھیں تڑائ کرائیں, پانی وتر آنے پر لگاتے رھیں
7.جولائی:
سندھڑی اور چونسہ ثمربہشت پکنے کا موسم ھے. دیسی آم کو اچھی قسم کی پیوند کرنے کا بہترین موسم شروع ھے
8.اگست:
لیٹ چونسہ(نواب پوری) تیار ھے تڑوائ شروع کروا دیں. پیوند کرنا جاری رکھیں, دیسی بڑے آم یا بیمار آم کی اوپر سے کٹائ کروا دیں تاکہ نئ شاخیں ھوں یا نئ شاخیں نکلنے پر انکو پیوند کیا جا سکے, کھاد(ڈی اے پی) ڈال دیں
9.ستمبر:
لیٹ چونسہ(نواب پوری اور عظیمو چونسہ(رٹے والا) پھل کی تڑوائ کروائیں, نئے چھوٹے پودے لگانا شروع کر دیں, کھاد دینا مکمل کر دیں. اور حفاظتی اسپرے کروا دیں
10.اکتوبر:
لیٹ چونسہ(نواب پوری) اور عظیمو چونسہ(رٹے والا) پھل کی تڑوائ مکمل کرلیں. نئے پودے لگانا جاری رکھیں
11.نومبر:
ڈارمینسی پیریڈ(سوجانے کا موسم) شروع ھے کھاد,پانی بند رکھیں
12.دسمبر:
ڈارمینسی پیریڈ ھے پودے کو آرام کرنے دیں, کھاد,پانی نھی دینا. چھوٹے پودوں کو سردی(کورے) سے بچاؤ کے لئے شیشم کی ٹہنیوں,پرالی یا پلاسٹک بیگ سے ڈھانپ رکھیں. چونے کا اسپرے بھی سردی سے بچاتا ھے۔

اس معلومات کا تبادلہ خالصتاً بھلائی کی نیت سے کیا جارہا ہے تاہم ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
Hello 👋
Can we assist you?