tilt shift lens photography of five assorted vegetables

WHICH WINTER VEGETABLES TO GROW AT HOME?

  1. Name of Winter Veggies / Flowers
    Tomato ٹماٹر
    Broccoli بروکلی۔
    Cabbage بند گوبھی-
    Bottle Gourd کدو
    Carrot گاجر۔
    Coriander دھنیہ
    Cauliflower پھول گوبھی۔
    Celery سیلرے۔
    Hot Peppers مرچ
    Mint پودینہ
    Fenugreek میتھی۔
    Onion پیاز
    Potato آلو
    Radish مولی
    Garlic لہسن ۔
    Sweet Pepper شملہ مرچ
    Lettuce سلاد پتہ۔
    Mustard سرسوں-
    Turnip شلجم۔
    Spinach پالک۔
    Peas مٹر۔

‎کچن گارڈننگ ۔

‎ہم گھر پر تھوڑی سی محنت سے غذائیت سے بھر پور زرعی ادویات سے پاک ، مضر صحت سبزیاں بڑی آسانی سے اُگا سکتے ہیں۔
‎گھر کے ملحقہ کیاریوں میں، گملوں میں، چھت پر، بالکونی میں، پلاسٹک کے کریٹس میں موسمی سبزیوں کی کاشت کو کچن گارڈننگ کہتے ہیں۔
‎کچن گارڈننگ میں ہم زہریلی ادویات سے پاک سبزیوں کے حصول کے ساتھ ساتھ اچھا ترتیب دیا ہوا گارڈن گھر کی خوبصورتی کو بھی بڑھاتا ہے۔
‎سبزیات اپنی طبئ و غذائی اہمیت کی وجہ سے حفاظتی خوراک کے نام سے منسوب کی جاتی ہیں ۔ ماہرین خوراک کے مطابق انسانی جسم کی بہترین نشوونما کے لئے غذا میں سبزیوں کا استعمال ۳۰۰ سے ۵۰۰ گرام فی کس روزانہ ضروری ہے، پاکستان میں اس وقت فی کس روزانہ استعمال ۵۰ گرام تک ہے نیز بازار سے مضر صحت زہریلی ادویات کے سپرے شدہ سبزیاں انتہائی خطرناک ہو سکتی ہیں، آج بہت سی بیماریاں عام ہو رہی ہیں طرح طرح کی نئی بیماریاں وجود میں آ رہی ہیں۔
‎اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے تمام تر وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوے سبزیات کی پیداوار میں ممکنہ اضافہ کریں گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت اس سلسہ میں انتہائی موثر کاوش ہے۔ ہم زیادہ نہیں جو سبزی خود پسند ہے یا گھر میں خوشی سے کھائی جاتی ہے اس کو گھر میں ضرور اُگائیں۔
‎کچن گارڈننگ کے لئے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ موسم سرما کی سبزیوں کی کاشت کا وقت آنیوالا ہے۔
‎جگہ کا انتخاب!
‎جگہ ایسی منتخب کریں جہاں ۶ سے ۸ گھنٹے دھوپ آسانی سے لگتی ہو۔
‎جگہ کی تیاری!
‎زمین کی بار بار گوڈی کر کے اس کو ایک فٹ گہرائی تک اچھی طرح تیار کریں۔ اس دوران آپ اس میں پتوں کی گلی سڑی کھاد شام کر سکتے ہیں پھر کیاریاں ترتیب دیں۔

‎کھادوں کا استعمال!
‎گوبر کی اچھی گلی سڑی کھاد، پتوں کی کھاد کا استعمال نہ صرف زمین کی ذرخیزی کی بلکہ زمین کی ساخت اور پانی جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کا باعث ہے ۔

‎بیجوں کا انتخاب!
‎موسم سرما کی سبزیوں میں گاجر ، مولی ، شلجم ، پالک ، میتھی، دھنیہ، مڑ، بند گوبھی ، پھول گوبھی، سلاد، بروکلی ، لہسن، آلو ، پیاز، ادرک، اروی،سرسوں ، پودینہ، مرچ، سیلرے، پارسلے، شملہ مرچ، ٹماٹر، بیج ہمیشہ اچھی قسم اور معیاری ہو۔

‎پنیری کی تیاری!
‎پنیری سب سبزیوں کی بنانی ضروری نہیں، لیکن بروکلی ، سلاد، پیاز، ٹماٹر ، بینگن، مرچ ، شملہ مرچ کی پنیری تیار کی جاتی ہے۔
‎پنیری کی لئے کمپوسٹ اور تیار گوبر کھاد کا آمیزہ اور پنیری پاٹ، چھوٹا گملہ، روشنی ،نمی اور مناسب درجہ حرارت درکار ہوتاہے۔

‎حفاظتی تدابیر!
‎کیڑوں اور بیماریوں کے تدارک کے لئے نیم کے بیج اور پتوں کے عرق کا استعمال بہت مفید ہے۔ تمباکو کا پانی ، اور گھر پر ہم آسانی سے لیکیویڈ ڈش واش میں لہسن کا رس مکس کر کے سپرے بنا کر استعامل کر سکتے ہیں۔ ہمشہ کیمیکل سپرے اور کھادوں کے استعمال سے دور رہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Open chat
Hello 👋
Can we assist you?