(زرعی ماہر) تحریر: نعمان سیال
Introduction of Dragon Fruit ڈریگن فروٹ کا تعارف
اشتکار بھائیو! آج ہم جس پھل کے بارے میں لکھ رہے ہیں اس پھل ڈریگن فروٹ) کا تعلق کیکٹس کے خاندان سے ہے۔ ڈریگن فروٹ ایک صحرائی پھل ہے۔ ڈریگن فروٹ کی بہت سی اقسام ہیں ان میں سے کچھ چمن آرائی کے لئے استعمال ہوتی ہیں اور کچھ اقسام ایسی ہیں جن میں سے ہمیں پھل فراہم ہوتا ہے۔ اس پودے کا آبائی ملک میکسیکو ، شمالی اور جنوبی امریکا سے ہے۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ ،ویتنام ،فلسطین، سری لنکا اور انڈیا میں ڈریگن فروٹ کی کاشت ہو رہی ہے۔ انڈیا میں اس پھل کی کاشت پر بہت کام ہو رہا ہے ۔ انڈیا کی آب وھوا پاکستان جیسی ہے ۔اس کے پھل میں بہت سے غذائی اجزاء موجود ہیں ۔ ڈریگن فروٹ کے پھل کا استعمال تازہ پھل ، جام ، جوس ،جیلی وغیرہ میں ہوتا ہے۔ ڈریگن کا پھل پاکستان میں درآمد کیا جاتا ہے۔ کاشتکار ڈریگن فروٹ کی فصل کو کاشت کر کےبہتر آمدن حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈریگن فروٹ کی کاشت ، آب وھوا ، زمین اور اس کی تیاری ، بیج اور نسری ، اقسام ، کھاد ، آبپاشی ، پودوں کی سپورٹ ، کیڑے اور بیماریاں ، چھانٹی کٹائی اور پیداواری تفصیل مندرجہ ذیل ہیں؛
Suitable Climate for Dragon Fruit ڈریگن فروٹ کے لئے مناسب آب و ہوا
ڈریگن فروٹ کا پودا صحرائی پودا ہے اس کی کاشت کے لیے گرم اور گرم مرطوب علاقہ جات موزوں ہیں۔ اس پودے میں گرمی کو 47 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تک برداشت کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ 20 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت پودےکی نشونما کے لئے بہترین ہے۔
Suitable Soil for Dragon Fruit ڈریگن فروٹ کے لئے مناسب زمین
ڈریگن کی کاشت کے لیے اچھی نرم اور نامياتی مادے سے بھرپور غذائی اجزا والی زمین کا انتخاب کریں۔ زمین کی تیاری سے پہلے زمین کی جانچ کروائیں اگر نامياتی مادہ کم ہے تو گلی سڑی (گوبر والی کھاد ، مرغیوں والی کھاد یا کومپوسٹ کھاد ) کا استعمال کریں۔
Land Preparation for Dragon Fruit ڈریگن فروٹ لگانے کے لئے جگہ کی تیاری
زمین کو اچھی طرح حل (گوبل اور لیول ) چلا کر اس میں 2 فٹ گہرے ،2فٹ چوڑے اور 2 فٹ لمبے گڑھے بنائیں۔ اور ان گڑھوں کو گوبر ،ریت اور گڑھے کی مٹی ڈال کر بھر دیں اور گڑھے کو پانی سے بھر دیں اور وتر آنے پر کاشت کریں۔
Propagation of Dragon Fruit from Seeds and Cuttings بیج اور قلم سے ڈریگن فروٹ کے پودے کی تیاری
ڈریگن فروٹ کا پودا دو طریقوں سے ( بیج اور قلموں ) سے تیار ہوتا ہے۔ بیج سے پودوں کی کاشت میں پھل بہت دیر سے آنا شروع ہوتا ہے اور بیج سے تیار کردہ پودوں کی کاشت موزوں نہیں ہے۔ دوسرا طریقہ ہے قلموں سے پودے تیار کرنا ۔ اس طریقے سے ڈریگن فروٹ کے پودے سے پکی قلمیں کاٹ کر اس کو پلاسٹک کی تھلیوں میں لگا دیں۔ 15 سے 20 دن بعد پودا اپنی جڑیں بنانا شروع کر دیتا ہے۔ ان پودوں کو نرسری میں 50 سے 60 دن تک رکھیں تاکے جڑ مزید مستحکم ہوجائے ۔
Best Varieties of Dragon Fruit ڈریگن فروٹ کی اقسام
ڈریگن فروٹ کاشت میں استعمال ہونے والی 3 اقسام ہیں ۔
۔ لال جلد اور سفید گودا (پلُپ)
۔ لال جلد اور لال/ گلابی گودا (پلپ)
پیلی جلد اور سفید گدا (پلُپ) –
ڈریگن فروٹ کی کاشت میں دو اقسام کی زیادہ کاشت ہوتی ہے ۔انڈیا میں اس کی ہائبرڈ اقسام بھی ہیں جن کی پیداوار بہت اچھی ہے
Best Time for Cultivation of Dragon Fruit ڈریگن فروٹ کی کاشت کا وقت
ڈریگن فروٹ کی کاشت کا سب سے موزوں وقت فروری کا مہینہ ہے۔
Plantation Method of Dragon Fruit ڈریگن فروٹ کے پودے لگانے کا طریقہ
اس کی کاشت کے لیے ایک ایکڑ زمین میں 450 سے 500 گڑھے ہونے چاہیئں ۔ کھڈوں کا قطار سے قطار کا فاصلہ 12 فٹ اور گڑھے سے گڑھے کا فاصلہ 8 فٹ تک ہونا چاہیے ۔ ہر گڑھے میں 4 پودے لگیں گے اور ایک ایکڑ میں 1700 سے 2000 پودے لگیں گے۔
Fertilizer Plan for Dragon Fruit ڈریگن فروٹ کے لئے کھادیں
ڈریگن فروٹ کے پودوں کو زیادہ نامياتی کھاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک گڑھے میں 10 سے 15 کلو گرام کھاد اور 3 سے 5 کلو گرام نائٹروجن فاسفورس پوٹاش کھاد ہر 3 سے 4 ماہ بعد دینی چاہیے۔ بجائی کے وقت نامياتی کھاد کے ساتھ 100 گرام سپر فاسفیٹ استعمال کرنی چاہیے ۔ ڈریگن فروٹ کے پودوں کو کھاد پھول آنے ( اپریل ماہ ) ، پھل کے بننے کے وقت پر ( جون اور جولائی ) اور تڑائی ( دسمبر ) کے ماہ میں دینی چاہیے ۔
Irrigation Plan for Dragon Fruit ڈریگن فروٹ کی آبپاشی
جیسا کے آپ کو پتہ ہے ڈریگن فروٹ کیکٹس کے خاندان سے ہے اسی لیے ان پودوں کو پانی کی کم ضرورت پڑتی ہے ۔ پر ڈریگن فروٹ کی فصل کو پھول ، پھل اور تڑائی کے وقت پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
Pest and Diseases of Dragon Fruit ڈریگن فروٹ کے کیڑے اور بیماریاں
ڈریگن فروٹ کے پودے کو کوئی کیڑا اور نا ہی کوئی بیماری لگتی ہے
Trellis for Dragon Fruit Plants ڈریگن ٖٖروٹ کو سہارا دینا
ڈریگن فروٹ کے پودے ایک بیل نما ہوتے ہیں۔ یہ پودے بنا کسی سپورٹ (سہارے ) کے نہیں رک سکتے ۔ ان پودوں کی سپورٹ کے لیے سمینٹ سے بنے ہوے پول یا لکڑی سے بنے ہوئے پول کی مدد سے سہارا دیتے ہیں ۔لکڑی کے پول کو دیمک لگنے سے لکڑی گل جاتی ہے اور سیمنٹ سے بنے ہوئے پول سے بہت اچھی سپورٹ رہتی ہے ۔سیمنٹ کا پول 6 سے 6.5 فٹ تک لمبا ہونا چاہیے ۔ سیمنٹ کے پول کو 1.5 فٹ زمین کے اندر اور 5 فٹ تک پول زمین سے باہر رکھیں۔
Pruning of Dragon Fruit Plant ڈریگن فروٹ کے پودے کی کانٹ چھانٹ
ڈریگن فروٹ کے پودوں کو کٹائی کے بعد چھانٹی کر کے پودے کا وزن ہلکا کرنا چاہیئے ۔3 سال کے پودے کو کٹائی کے بعد 80 سے 90 کلو گرام تک ہونا چاہئے۔
Harvesting of Dragon Fruit دریگن ٖٖفروٹ کی برداشت اور فی پودا پیداوار
ڈریگن فروٹ کا پودا 18 ماہ بعد پھل دینا شروع کرتا ہے ۔اس پودے کو 1 سال پورا ہونے کے بعد اپریل میں پھول آنا شروع ہوتے ہیں ۔ جون اور جولائی میں پھول سے پھل بننا شروع ہوتے ہیں اور پھل اگست سے دسمبر تک دیتا ہے ۔ کچے پھل کا رنگ سبز ہوتا ہے ۔اور پھر پھل کا رنگ لال ہونے کے بعد 3 سے 4 دن بعد توڑ سکتے ہیں ۔
Production of Dragon Fruit per Acre فی ایکڑ ڈریگن فروٹ کی پیداوار
پہلے 2 سال کے بعد 500 کلو گرام پھل حاصل ہوتا ہے اور 3 سال کے بعد 2 سے 3 ٹن اور 5 سال کے بعد 5 سے 6 ٹن حاصل ہوتا ہے۔ ڈریگن کے ایک پھل کا وزن 150 سے 600 گرام تک ہوتا ہے ۔بہترین پھل کا وزن 350 سے 600 تک کا پھل کی مارکیٹ میں اچھے دام ملتے ہیں۔
!یہ معلومات بھلائی کی نیت سے دی جارہی ہیں۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں
Sir y mene copy k h ek gruop m competation hai wha p lagane h