1۔ باغ لگانے کا عام طریقہ
اگر آپ نارمل طریقہ سے باغ لگانا چاہتے ہیں تو پودے سے پودا 18 فٹ اور قطار سے قطار کا فاصلہ بھی 18 فٹ رکھیں۔ اس طرح 120 پودے فی ایکڑ لگیں گے۔جو کہ ہر لحاظ سے موزوں ھے اس طرح لگائے گئے باغ سے آپ چار سال تک فصل بھی لے سکتے ہیں اس کے بعد باغ پھل دینے لگ جاتا ھے پھر فصل کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔
2۔ ہائی ڈینسٹی
اس میں شمال سے جنوب کی طرف 9 فٹ اور مشرق سے مغرب کی طرف 18 فٹ یعنی پودے سے پودا 9 فٹ پر اور قطار سے قطار کا فاصلہ 18 فٹ رکھتے ہیں۔ اس طرح باغ لگانے سے آپ کے 252 پودے فی ایکڑ لگیں گے اس طرح لگے ہوئے باغ میں بھی آپ تین چار سال تک فصل لگا سکتے ہیں۔
3۔الٹرا ہائی ڈینسٹی
اس میں پودے سے پودےکا فاصلہ 7 فٹ اور قطار سے قطار کا فاصلہ 11 فٹ ہوتا ھے۔ اس طرح باغ لگانے سے آپ کے571 پودے فی ایکڑ لگیں گے۔
“اس معلومات کا تبادلہ خالصتاً بھلائی کے لئے کیا جارہا ہے تاہم ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں”۔